آئینی ترمیم کا معاملہ، مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے

16 Oct, 2024 | 09:47 AM

حسن علی:سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کراچی سے لاہور پہنچ گئے,مولانا اسعد محمود، انجنئیرضیاء الرحمان، کامران مرتضی، عثمان بادینی، مفتی ابرار احمد بھی ہمراہ ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق مولانا فضل الرحمان آج لاہور میں نوازشریف سے ملاقات کریں گے،مولانا فضل الرحمان ائینی ترمیم پر اپنے مسودہ پر نواشریف کو اعتماد میں لیں گے،مولانا فضل الرحمان نوازشریف سے جاتی امراء میں ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہناہے کہ   آئینی ترمیم کی منظوری سے متعلق بلاول بھٹو،مولانا فضل الرحمٰان میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں آئینی ترمیم کی منظوری کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔
بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان کو نواز شریف نے آج عشائیہ پر مدعو کیا ہے،عشائیہ میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔
پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات آج شام ہو رہی ہے، ملاقات میں آئینی ترامیم اور دیگر اہم معاملات پر گفتگو ہو گی۔

مزیدخبریں