ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں میں اضافہ، عالمی بینک کا تحفظات کا اظہار

پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں میں اضافہ، عالمی بینک کا تحفظات کا اظہار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) حکومت پاکستان کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کے باوجود پاور سیکٹر کے گردشی قرض بڑھ گئے، جس پر ورلڈ بینک نے تحفظات کا اظہار کردیا۔

  تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کے پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں اضافے پر تحفظات کو اظہار کردیا، بجلی کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کے باوجود سرکلرڈیٹ میں اضافہ ہوا۔

 ورلڈ بینک نے بتایا کہ گزشتہ 6 سال میں پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں 1241 ارب کا اضافہ ہوا، مالی سال 2019 سے2021 تک پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں تیزی سےاضافہ ہوا اور یہ 1128 ارب روپے بڑھ گئے۔

 عالمی بینک نے تقسیم کارکمپنیوں کی نااہلی، مہنگی بجلی کی پیداوار، تقسیم اور ترسیل کے نقصانات اور بجلی بلوں کی عدم ریکوری سمیت دیگر وجوہات کو گردشی قرضوں میں اضافے کی وجوہات قرار دیا ہے۔