لاہور پولیس کی کامیاب کارروائی، 3 سالہ بچی بازیاب

16 Oct, 2024 | 09:31 AM

فاران یامین: لاہور میں  اسلام پورہ چوکی اکرم پارک پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغوا کے مقدمے میں مطلوب 3 سالہ بچی اریبہ کو تلاش کر لیا۔

 بچی کے والد کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس کو 15 پر بچی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ بچی گھر سے نکلی اور لاپتہ ہو گئی.

 ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر بچی کی بازیابی کے لیے فوری طور پر ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔بچی کی تلاش کیلئے سیف سٹی کیمروں اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی،  اسلام پورہ پولیس کی چند گھنٹوں کی کوششوں نے بچی کو والدین سے ملوا دیا۔

بچی کے بحفاظت ملنے پر اس کے والدین نے اسلام پورہ چوکی پولیس کا شکریہ ادا کیا اور اُنہیں  دعائیں دیں۔ 

مزیدخبریں