48 سال بعد گبر سنگھ سامنے آگیا، سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے

16 Oct, 2024 | 09:14 AM

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی  1970 کی دہائی کی مشہور زمانہ فلم شعلے کے ڈائیلاگز آج بھی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ٹک ٹاکرز، یوٹیوبرز اور بچے کاپی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، ویسے تو پوری فلم نےہی بالی ووڈ باکس آفس پر اپنا راج برقرار رکھا مگر سب میں بے مثال تھا گبر سنگھ کا کردار جو اس فلم میں امیتابھ بچن اور دھرمیندر تک پر بھی بھاری پڑ گیا۔

اس فلم کے مکالمے آج تک زبان زد عام ہیں، جن میں خاص کر گبر سنگھ کے مکالموں کو وہ شہرت نصیب ہوئی جو بالی ووڈ کے کسی اور ولن کے حصے میں نہیں آئی۔، گبر سنگھ کے ڈائیلاگز پر تو کئی ریمیکس گانے بھی بن چکے ہیں، بالی ووڈ کی فلموں میں بعد میں کئی کردار گبر سنگھ سے متاثر ہو کر بنائے گئے۔

دراصل گبر سنگھ کو اپنی فیملی کے ہمراہ بازار میں شاپنگ کرتے دیکھا گیا تو ایک مداح نے ان کی تصویر کھینچ ڈالی اور یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، سوشل میڈیا صارفین بھی تصویر کو دیکھ کر دنگ رہ گئے کہ 48 سال بعد   گبر سنگھ  کہاں سے نمودار ہوگیا، دراصل یہ   گبر سنگھ  تو نہیں تھا بلکہ اُس کا ہمشکل تھا جو بازار میں اپنی فیملی کے ساتھ شاپنگ کررہا تھا۔

فیملی کے ساتھ آیا یہ شخص بھی پریشان دکھائی دیا کہ لوگ اس کو ورطہ حیرت سے کیوں دیکھ رہے ہیں؟ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ مہنگائی نے گبر کو پھر سے زندہ کردیا ہے،لیکن یہ شخص جو گبر سنگھ بن کر مارکیٹوں کے چکر کاٹ رہا تھا اس کے بارے میں تاحال کچھ پتہ نہیں لگ سکا ہے۔ 

مزیدخبریں