ملتان ٹیسٹ ، کامران غلام کے ڈیبیو میں سنچری بنانے پر بابر اعظم کا ردعمل

16 Oct, 2024 | 08:32 AM

ویب ڈیسک: ملتان ٹیسٹ میں ڈیبیو پر مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام نے شاندار سنچری اسکور کی جس پر بابر اعظم کا ردعمل بھی آگیا ہے۔

سابق کپتان بابر اعظم کی جگہ ڈیبیو کرنے والے کامران غلام نے اپنی سلیکشن کو صحیح ثابت کرتے ہوئے ڈیبیو پر شاندار سنچری اسکور کی، وہ 118 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے،

 پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلےدن کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنالیے۔

بابر اعظم نے کامران غلام کی سنچری بنانے کے بعد سجدہ شکر کرتے ہوئے تصاویر شیئر کی ہے اور انہیں مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’کامران بہت اچھا کھیلے۔‘

پاکستان کے 29 سالہ دائیں ہاتھ کے بلے باز کامران غلام اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا ڈومیسٹک کرکٹ میں ایک مضبوط ریکارڈ موجود ہے، انہوں نے 59 میچوں میں 49.17 کی اوسط سے 4,377 رنز بنا رکھے ہیں، جس میں 16 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

مزیدخبریں