ٹی 20 ورلڈ کپ ناقص کارکردگی؛ ویمن کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

16 Oct, 2024 | 08:23 AM

فاران یامین: خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی,شکست خوردہ ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئیں.

تفصیلات کےمطابق شکست خوردہ ویمن کرکٹ ٹیم ایمریٹس کی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچی، دبئی سے لاہور پہنچے والی کھلاڑیوں میں منیبہ، گل فیروزہ،ڈایانا بیگ شامل ہیں، ارم ، ندا ڈار،سعدیہ اقبال،سدرہ امین اور طوبی حسن سمیت دیگر کھلاڑیوں و آفیشل بھی وطن پہنچ گئے۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا سفر گروپ مقابلوں میں اختتام پذیر ہوا، ویمن کرکٹ ٹیم کو گروپ مقابلوں میں مسلسل تین شکست ہوئیں، ویمن کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ، انڈیا اور آسٹریلیا سے ہار کر ورلڈ کپ سے باہر ہوئی۔

گروپ مقابلوں میں ویمن کرکٹ ٹیم واحد میچ سری لنکا کے خلاف جیت سکی۔

مزیدخبریں