ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چانسلر کا الیکشن لڑنے کیلئے عمران خان کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں: ذلفی بخاری

چانسلر کا الیکشن لڑنے کیلئے عمران خان کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں: ذلفی بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے انٹرنیشنل ایڈوائزر ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کی آکسفورڈ چانسلرشپ کمپین کیلئے لابنگ فرمز کی خدمات حاصل کرلیں، عمران خان کے آکسفورڈ چانسلر کا الیکشن لڑنے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی میڈیا اور آکسفورڈ کی چانسلر شپ کی کمپین کرنے کیلئے دو تین لابنگ فرمز کی خدمات حاصل کی ہیں، کسی کو لابنگ فرم کی خدمات کے حصول پر تکلیف نہیں ہونی چاہیے، میں نے اس کیلئے کسی سے پیسے نہیں لیے ہیں۔

  ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ یورپ میں کمپین شروع ہوگی تو یورپین ماہرین کی خدمات حاصل کریں گے، ہمارے وکلا کی رائے کے مطابق عمران خان کو چانسلر کا الیکشن لڑنے میں کوئی رکاوٹ درپیش نہیں، چانسلرشپ کے الیکشن کی وجہ سے یہاں لوگوں کو پتہ چل رہا ہے کہ عمران خان جیل میں ہیں اور کیوں ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ امید ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی بانی پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے گی،بانی پی آئی کی مخالفت میں صرف ایک مضمون آیا ہے باقی اکثریت ان کے حق میں ہیں۔

ذلفی بخاری نے کہا کہ بعض جماعتوں کی بقا کیلئے بانی پی ٹی آئی کا جیل میں ہونا ضروری ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے رواں ماہ کے اختتام سے ایک نئی کمپین شروع کریں گے، آکسفورڈ کا نتیجہ ہمارے حق میں نہ بھی آیا تو نئی مہم شروع کردیں گے۔