سٹی42: روس کے ڈپٹی وزیراعظم کے بعد روسی وزیر اعظم میخائل ولادیمیرووچ مشہوسٹن بھی اسلام آباد پہنچ گئے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق روسی فیڈریشن کے ڈپٹی وزیراعظم الیکسی اوورچک شام کو اسلام آباد پہنچ گئے تھے ،روسی وزیر اعظم کے ہمراہ ایک بڑا وفد پاکستان آیا ہے, ایس سی او سربرہان مملکت اجلاس کے لئے سب سے بڑا وفد روسی فیڈریشن کا ہے جو دو حصوں میں پاکستان پہنچا،روسی وفد میں وزیراعظم اور ڈپٹی وزیر اعظم کے علاوہ دو سے تین سے چار وزراء بھی شامل ہیں جبکہ وفد میں 58 سے زائد روسی صحافی بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ روسی وزیر اعظم کل ایس سی او سربراہان حکومت اجلاس میں شرکت کریں گے, میخائل ولادیمیرووچ مشہوسٹن کی اعلی پاکستانی انتظامیہ سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
واضح رہے کہ روس اور چین ایس سی او کے بانی ممالک ہیں،روس اور چین نے مل کر 1996 میں شنگھائی فاییو کی بنیاد رکھی تھی جو بعد میں سنگھائی تعاون تنظیم بنی۔