ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  26 ویں ترمیم پر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس مین پی ٹی آئی شریک نہیں ہو گی  

  26 ویں ترمیم پر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس مین پی ٹی آئی شریک نہیں ہو گی  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  جمعیت علما اسلام، پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون اور مسلم لیگ نون کی دوسری اتحادی جماعتیں 26 ویں آئینی ترامیم کے مسودہ پر متفق ہونے کے بعد آج شام 26 ویں ترمیم کے مسودہ پر اتفاق رائے کے لئے بنائی گئی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کر ر ہی ہیں تو  پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان سامنے آ گیا ہے۔  پیر کے روز پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں صرف پی ٹی آئی کی جانب سے آئینی ترمیم پر اپنا مسودہ پیش نہ کرنے کے سبب تنقید ہوئی تھی۔  باقی تمام پارلیمانی جماعتوں کے مسودے کمیٹی میں پیش کئے جا چکے ہیں۔
ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اصل مسئلہ آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی کا اپنا مسودہ پیش کرنا نہیں بلکہ جمعیت علما اسلام کا آئینی ترمیم کے حکومتی مسودہ میں اپنی تجاویز شامل کروا کر حکومت اور پیپلز پارٹی سے آئینی ترمیم منظور کروانے پر متفق ہو جانا ہے۔ پی ٹی آئی تنہا اس آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں منظور ہونے سے نہیں روک سکتی اس لئے آج ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے شامل ہونے سے ہی انکار کر دیا ہے۔ 
 اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے  بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اسلام آباد میں موجود نہیں ہیں۔ اس لئے ان کی جماعت آئینی ترامیم کے حوالے سے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔  بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کل کے اجلاس میں شریک نہیں ہو گی تاہم پی ٹی آئی نے خصوصی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کیا ہے۔

آئینی ترامیم پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا ہنگامی اجلاسآج شام 4 بجے ہو رہا ہے۔ 

  


بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اسلام آباد میں دستیاب نہ ہونے کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل دن ساڑھے 12 بجے ہو گا، اس سے قبل اجلاس جمعرات تین بجے شیڈول کیا گیا تھا۔