ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا ،سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) شہر لاہور میں ڈکیتی کی وارداتیں تھم نہ سکی، ستوکتلہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات  پیش آئی جس میں  شہری سے نقدی اور موبائل فون چھینکر فرار ہوگیا۔

شہر لاہور میں دن دیہاڑے ستوکتلہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں  شہری عمر جاوید صبح سویرے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا۔ واردات کی فوٹیج سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق واردات 12 اکتوبر کی صبح سوا سات بجے شہری عمر کے گھر کے باہر ہوئی،سی سی ٹی وی میں متاثرہ شہری گھر کے باہر موٹر سائیکل پر بیٹھا نظر آتا ہے۔متاثرہ شہری بیٹی کو سکول چھوڑنے کیلئے جیسے ہی نکلتا ہے تو ڈاکو اس کو گھیر لیتا ہے،موٹر سائیکل سوار دونوں ڈاکو شلوار قمیض میں ملبوس ہوتے ہیں جبکہ ایک  ملزم اسلحہ کی نوک پر شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین لیتا ہےاور ملزمان چند سیکنڈ میں لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہو جاتے ہیں۔

ستوکتلہ پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس ککا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے واردات میں ملوث ملزموں کی تلاش جاری ہے۔