ربیع الثانی کا چاند نظر آگیا

16 Oct, 2023 | 07:44 PM

Ansa Awais

(عثمان خان)ربیع الثانی 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا،یکم ربیع الثانی 1445 ہجری کل 17 اکتوبر بروز منگل کو ہو گی۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ ملک بھر میں بیشتر علاقوں میں مطلع آلود رہا،کوئٹہ، نگرپارکر اور دیگر علاقوں سے چاند نظر آنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی گئی ، رویت ہلال کمیٹی نے اسلامی ممالک، یو این، او آئی سی سے غزہ پر نہتے فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی حملے رکوانے کا مطالبہ کیا،کمیٹی نے اسرائیلی بربریت کے خلاف سعودی عرب، ترکی، ایران اور قطر کے موقف کی حمایت کا اعلان کیا۔

مزیدخبریں