لاہور؛ کمرشل گاڑیاں چھیننے کی وارداتیں عروج پر، 9 ماہ میں 1796گاڑیاں چور لے اڑے

16 Oct, 2023 | 04:51 PM

اسرار خان : لاہور میں کمرشل گاڑیاں چھیننے اور چوری کی وارداتیں بھی بدستور جاری، رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  مختلف علاقوں سے 43 کمرشل گاڑیاں اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئیں، 1796 کمرشل گاڑیاں چور لے اڑے۔

تفصیلات کے مطابق کمرشل گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 20 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن 12 مقدمات کے ساتھ دوسرے، کینٹ ڈویژن 5 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

سٹی ڈویژن میں گزشتہ 9 ماہ کے دوران 4 کمرشل گاڑیاں چھینی گئیں، اقبال ٹاؤن اور سول لائنز ڈویژن سے ایک، ایک کمرشل گاڑی چھین لی گئی۔ 

دوسری جانب کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 428 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن کمرشل گاڑی چوری ہونے کی 378 وارداتوں کے ساتھ دوسرے، اقبال ٹاؤن ڈویژن 302 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ 

ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ 9 ماہ کے دوران 245 کمرشل گاڑیاں چوری ہوئیں، کینٹ ڈویژن میں 235، جبکہ سول لائنز ڈویژن میں کمرشل گاڑی چوری کے 208 مقدمات درج کئے گئے۔ 

واضح رہے کہ کمرشل گاڑیوں میں بس، ٹرک، ویگن، پک اپ وین، آٹو رکشہ اور لوڈر رکشہ شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں