گرانا ڈاٹ کام کا قلبِ لاہور کے پرتعیش رہائشی پراجیکٹ ’دی ایونیئر‘ اپارٹمنٹس پر جے ایس بلڈرز سے معاہدہ

16 Oct, 2023 | 04:14 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)گرانہ ڈاٹ کام نے قلبِ لاہور کے پرتعیش رہائشی پراجیکٹ ’دی ایونیئر‘ اپارٹمنٹس پر جے ایس بلڈرز سے معاہدہ کرلیا ۔

 گرانہ ڈاٹ کام نے ہفتہ کے  روز جے ایس بلڈزر کے ساتھ قلبِ لاہور کے پرتعیش رہائشی پراجیکٹ  کے ایم     او     یو     پر دستخط کیے، جہاں کمپنی نے گرانہ ڈاٹ کام کو خصوصی مارکیٹنگ کے حقوق اور ایجنسی 21 انٹرنیشنل کو ’دی ایونیئر  ‘ایم ایم عالم روڈ پر واقع ڈاؤن ٹاؤن گلبرگ لاہور کے لگژری رہائشی اپارٹمنٹ پراجیکٹ کے لیے خصوصی فروخت کے حقوق کی پیشکش کی۔

  دستخط کی تقریب گرانہ ریجنل آفس لاہور میں منعقد ہوئی،اس میں ڈائریکٹر سیلز سینٹرل گرانہ ڈاٹ کام جناب محمد حسن، ریجنل ہیڈ سینٹرل ایجنسی 21 جناب مظفر مجید اور ریجنل منیجر سینٹرل گرانہ ڈاٹ کام جناب سلمان ارشد نے شرکت کی ۔

 جے ایس بلڈرز کے سی ای او  حشام حسن منج کی طرف سے سینئر انتظامیہ بھی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں موجود تھی۔ اس خاص موقع پر انہوں نے کہا کہ جے ایس بلڈرز بہتر سے بہترین کے لیے پرعزم ہیں اور بہترین انداز میں ڈیزائن کیے گئے نئے پراجیکٹ دی ایوینیئر سے اس خیال کو تقویت ملی ہے، پاکستان میں جدید طرز زندگی میں انقلاب لانے کے لیےکمپنی نے ایم ایم عالم روڈ پر بین الاقوامی چینز کے لیے رہائشی اپارٹمنٹس، آفس اسپیسز اور ہوٹلز بنانے کے لیے زمین کا حصول مکمل کر لیا ہے۔

 گرانہ ڈاٹ کام کے گروپ ڈائریکٹر فرحان جاوید نے خصوصی پیغام میں کہا کہ"آج گرانہ ڈاٹ کام کے لیے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے،جہاں وہ جے ایس بلڈرز کے ساتھ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے پرجوش ہے۔"

 کنٹری ہیڈ ایجنسی 21 انٹرنیشنل حسن دانش نے بھی اس موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ "ہم زندگی سے بھرپور لاہور شہر میں لگژری لائف سٹائل لانے کے لیے پرجوش ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ جے ایس بلڈرز کے ساتھ یہ شراکت داری ہمیں کامیابی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔"

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سیلز سینٹرل گرانہ ڈاٹ کام محمد حسن نے کہا کہ "بڑھتی ہوئی آبادی کو رہائشی سہولیات فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہےاور معروف ریئل اسٹیٹ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام لاہور میں لگثری ایونیئر اپارٹمنٹس پراجیکٹ کی مارکیٹنگ کے لیے تعاون فراہم کرے گی۔ 
 

 ریجنل ہیڈ سنٹرل ایجنسی 21 جناب مظفر مجید نے کہا، "دونوں رئیل اسٹیٹ کاروباری اداروں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم سے نہ صرف رہائش پذیر لگژری سہولیات کی نئی راہیں کھلیں گی، بلکہ رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع بھی فراہم ہوں گے۔"

مزیدخبریں