ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ کابجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ  غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے معاملہ نیپرا ایپلٹ ٹریبونل کو بھیج کر  لاہور ہائیکورٹ کا بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا،سپریم کورٹ کا اپنے ریماکس میں کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ آئینی و قانونی طور پر قابل عمل نہیں،سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل میں صارف کمپنیاں 15 دن میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف اپیلیں دائر کریؓں، نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل 10 دن میں اپیلیں مقرر کرے،نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل جلد از جلد قانونی میعاد کے اندر اپیلوں پر فیصلہ کرے۔ 

 یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔