اویسٹن انجکشن کینسر کی دوا ہے جو آنکھوں کیلئے استعمال ہورہا تھا، ڈاکٹر جاوید اکرم

16 Oct, 2023 | 03:39 PM

اویسٹن انجکشن سےبینائی ضائع ہونےکے معاملے پر صوبائی وزرا صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈاکٹر جمال ناصر کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی۔ 
صوبائی وزرا صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اویسٹن انجکشن کینسر کی دوا ہے جو آنکھوں کیلئے استعمال ہورہا تھا ۔ 66افراد کی اویسٹن انجکشن سے بینائی متاثر ہوئی۔ سارہ میموریل ہسپتال سےانجکشن دیا گیاجوقصورمیں استعمال ہوا۔ برطانوی وسنگاپورکےماہرین سےمعاملےکی چھان بین میں مدد لی گئی، اویسٹن انجکشن تیار کرنیوالے دواساز ادارے روش سےبھی مدد لی۔ متاثرہ مریضوں میں انفکشن کا ایک ہی سورس تھا۔ انجکشن اویسٹن میں کوئی بیکٹیریا نہیں پایا گیا ، سرنجوں ، پانی اور انجکشن کے نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ روش کمپنی کے انجکشن اویسٹن میں کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ 
ڈاکٹر جاوید اکرم نے مزید کہا کہ انجکشن روش کے جن بیجز کو روکا گیا ان کو ریلیز کریں گے ، پولیس کےڈی آئی جی انویسٹی گیشن بھی تحقیقات میں شامل تھے۔ جس روز انفکشن کا باعث انجکشن ٹرانسپورٹ کیا لاہور میں شدید بارش ہوئی۔ ڈائیو کمپنی کے ذریعے انجکشن بہاولپور بھجوایا گیا ، ڈائیو کمپنی نے جس طرح انجکشن سٹوریج کی وہاں سے انجکشن انفکشن ہوا۔ 

مزیدخبریں