عثمان خان: کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کے لیے نیب نے وائٹ کالر کرائم ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وائٹ کالر کرائم ٹاسک فورس میں 4 ملٹری انٹیلیجنس افسران اور اسٹیٹ بینک کے افراد شامل ہوں گے، اس کے علاوہ ٹاسک فورس میں ایف بی آر سے 8 ، ایس ای سی پی کے 2 افسران، ایف آئی اے ، آئی بی اور پولیس سروس سے 2 ،2 افسران شامل ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیرمین نیب نے ٹاسک فورس میں نئے افسران شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ چنے گئے تمام افسران انسداد وائٹ کالر کرائم پر عبور حاصل رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ نیب میں ایف بی آر ، بینکنگ امور، اور انٹیلیجنس بیورو سے 3، 3 افسران ڈیپوٹیشن پر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ او ایم جی، انفارمیشن اور ایڈمنسٹریشن اور پولیس افسران نیب میں ڈیپوٹیشن پر پہلے سے کام کر رہے ہیں۔