پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک اور بڑی خوشخبری

16 Oct, 2023 | 02:44 PM

باسم سلطان: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کااعلان کردیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق لاری اڈہ ٹرانسپورٹرز نے بیرون شہر سفر کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 5 سے 10 فیصد تک کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود سپیئر پارٹس کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوئی۔ ٹائر سمیت دیگر اشیا کی قیمت میں کمی ہوئی تو کرایوں میں مزید کمی کر دینگے۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ کمی کے بعد کرایوں کی لسٹ کل تک آویزاں کر دی جائیں گی۔ 

مزیدخبریں