گیس 100 فیصد تک مہنگی ہونے کا امکان، سمری تیار کر لی گئی

16 Oct, 2023 | 02:26 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک )نگران حکومت کا عوم کی جیبیں خالی کرنے کا مشن زورو شور سے جاری ہے، ایک طرف پٹرول کی قیمت میں کمی کی ہے تو دوسری جانب گیس کی قیمت میں 100 فیصد تک اضافے کی تیاری شروع کر دی ۔ 

 تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف سے طے شدہ شرائط  کو پورا کرنے کیلئے  عوام پر گیس بم گرانے کی تیاری کر لی ہے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر گیس 100 فیصد تک مہنگی ہونے کا امکان ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کیلئے سمری تیار کر لی گئی ہے، ای سی سی سے حتمی منظوری کے بعد یکم اکتوبر سے فیصلے کا اطلاق ہوگا۔

 وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے 185 ارب روپے کا شارٹ فال بڑھے گا، گھریلو صارفین کیلئے آر ایل این جی کی قیمتیں نہ بڑھائیں تو شارٹ فال 21 ارب تک بڑھ سکتا ہے،ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک گیس کے گردشی قرضہ میں 46 ارب روپے اضافے کا خدشہ ہے،یاد رہے کہ  آئی ایم ایف نے گیس سیکٹر کے گردشی قرضہ میں اضافے پر تشویش ظاہر کی تھی۔

مزیدخبریں