ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ کے 14ویں میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دن کے اوقات میں وکٹ اچھی رہے گی ، اس لیے پہلے بیٹنگ کرنا بہتر ہوگا، کرونارتنے اور کمارا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ، داسن شناکا زخمی ہونے کے باعث نہیں کھیل رہے ، ہماری کوشش ہو گی کہ 280 سے 300 سکور بنائیں۔
آسٹریلیا کے کپتان کا کہناتھا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے ، ہم نے پچھلے کچھ دنوں میں بہت ٹرین ہوئے ہیں اور باقیوں نے بھی خود کو بہتر کیاہے ، ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔