(ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے برطانوی پارلیمنٹ کے رکن خالد محمود نے ملاقات کی ہے۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اوربرطانیہ ترقی وخوشحالی کے مضبوط پارٹنر ہیں۔ سماجی شعبوں میں بہتری کیلئے برطانوی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ برطانیہ میں لاکھوں پاکستانی مقیم ہیں،بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ معیشت کی مضبوطی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کرسکتے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے جامع پالیسی لا رہے ہیں۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپنے کام سے نام پیدا کیا ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی عوامی خدمت پریقین رکھتے ہیں۔ مختصر عرصے میں محسن نقوی نے کئی برس کا کام کیا ہے۔