اساتذہ کا سکولوں میں تعلیمی بائیکاٹ،سکولوں کی تالہ بندی کیخلاف پنجاب پولیس بھی متحرک

16 Oct, 2023 | 11:41 AM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)اساتذہ کا سکولوں میں تعلیمی بائیکاٹ چھٹے روز بھی جاری،سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل،ہڑتال کے باعث سکولوں میں بچوں کی حاضری 20 فیصد سے کم رہ گئی۔
اساتذہ کا سکولوں میں تعلیمی بائیکاٹ چھٹے روز بھی جاری ہے۔ سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہیں۔ سکولوں میں بچوں کی حاضری 20 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔ اساتذہ نے بیشتر سکولوں کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دے رکھا ہے، جبکہ سکولوں میں بچوں کو ہاف ڈے دیدیا گیا۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی سرگرمیوں کا بائیکاٹ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ120 گرفتار اساتذہ کو فی الفور رہا کیا جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ لیوانکیشمنٹ، گریجویٹی اور پنشن کے قوانین میں تبدیلی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

 سکولوں کی تالہ بندی کیخلاف پنجاب پولیس بھی متحرک ہو گئی،سکولوں کی تالہ بندی کی گئی تو متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف مقدمہ درج ہوگا۔تمام ایس ایچ اوز صبح کے اوقات میں اپنے علاقہ کے سرکاری سکولز کی انسپکشن کرینگے،پولیس اہلکارایک بارسکول کا وزٹ کرکے تالہ بندی کا جائزہ لیں گے اور سکول کی تصاویر لے کر حکام کو بھیجوائیں گے۔ علاوہ ازیں تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے والے اساتذہ کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

  دوسری جانب اساتذہ کالیوانکیشمنٹ، گریجویٹی و پنشن بارےقانون کےخاتمےتک احتجاج جاری رکھنےکااعلان کیا ہے اساتذہ کا کہنا ہے کہ سکولوں کی پرائیوٹائزیشن کسی صورت قابل قبول نہیں۔گرفتار اساتذہ وسرکاری ملازمین کو فی الفور رہا کیا جائے ،مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

 
 
 
 

مزیدخبریں