ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی،ریکارڈ ٹوٹ گئے

16 Oct, 2023 | 11:07 AM

Imran Fayyaz

(اشرف خان) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

 انٹربینک میں ڈالر مزید 1 روپے 2 پیسے سستا ہوگیا جس سے انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 62 پیسے سے گر کر 276 روپے 60 پیسے کا ہو گیا ہے۔

 یاد رہے کہ پانچ ہفتوں کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 307 روپے10 پیسے کی بلند سطح سے اب تک 30 روپے 60 پیسے سستا ہوچکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک ماہ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 9 فیصد سے زائد اور اوپن مارکیٹ میں 17.5 فیصد نیچے آچکا ہے۔

 واضح رہے کہ پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت انٹربینک میں 307 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 330 روپے سے تجاوز کر گئی تھی۔ رواں کاروباری ہفتے کے چار دنوں میں ڈالر 4 روپے 10 پیسے جبکہ ایک ماہ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 9 فیصد اور اوپن مارکیٹ میں 17.5 فیصد نیچے آگیا۔

مزیدخبریں