(فاطمہ عارف)شہر میں صبح سویرے سیاہ بادل برس پڑے،وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوتے ہی گرمی کا زور مکمل ٹوٹ گیا۔محکمہ موسمیات نے بارشیں برسانے والا نیاسسٹم شہر میں داخل ہونے کی پیشگوئی کر دی ہے ۔
ٹھنڈی ہواؤں اور کالی گھٹاؤں نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔صبح سویرے لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔گرمی کی چھٹی ہوتے ہی مرجھائے چہرے کھل اُٹھے ہیں۔شہر بھر میں 29 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔
شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی نوید سنائی ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش جاری رہے گی ۔فضائی آلودگی کے اعتبار سے شہر بدستور سر فہرست آگیا۔ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 162 ریکارڈ کی گئی۔