حسنین ساجِد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد وزیر اعلی محسن نقوی صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے متحرک ہو گئے۔
محسن نقوی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فائدہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور ٹرانسپورٹ کے کرتایوں میں کمی کی صورت میں عوام کو منتقل کرنے کے لئے آج اہم اجلاس طلب کر لیا۔ اس اجلاس میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے متعلق اہم پیش رفت متوقع ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست صوبے کے عوام کو منتقل کیا جائے گا۔