بھارت کی نجی ائیرلائن کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

16 Oct, 2023 | 05:12 AM

طیب سیف: بھارتی نجی ایئرلائن ایئر انڈیا کے طیارے نے میڈیکل بنیاد پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

 ذرائع کے مطابق بھارتی ایئرلائن کی پرواز آئی ایکس 192 دبئی سے امرتسر جا رہی تھی کہ دوران پرواز مسافر کو مرگی کے دورے پڑنا شروع ہوئے۔

 بھارت کی نجی ائیرلائن کے مسافر طیارے کے  کپتان نے پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا مسافر کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی غرض سے کراچی کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی۔ پائلٹ نے لینڈنگ کی اجازت ملنے پر طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر معمول کی پرواز کی طرح لینڈنگ کروائی۔

مریض کو طبی امداد مہیا کرنے کے لئے لینڈ کرنے واللی بھارتی فلائٹ کے لینڈ کرتے ہی  بارڈر ہیلتھ سروسز اور سی اے اے کے ڈاکٹرز ن ضروری ساز و سامان کے ساتھ رن وے پر پہنچ گئے۔ ڈاکٹروں نے فوری طور پر جہاز کے اندر جا کر مریض کو ضروری طبی امداد فراہم کی۔ے مسافر کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی۔

 اس دوران فلائٹ کے مسافروں کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    ترجمان سی اے اے کے مطابق بھارتی طیارے کی جناح ٹرمینل پر لینڈنگ گزشتہ روز دن 12 بجکر 28 منٹ پر ہوئی، طیارے کی لینڈنگ کے بعد بارڈر ہیلتھ سروسز اور سی اے اے کے ڈاکٹرز فوری طور پر پہنچ گئے تھے۔

 بارڈر ہیلتھ سروسز اور سی اے اے کے ڈاکٹرز نے مسافر کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی اور مسافر کی طبیعت بہتر ہونے پر پرواز کو روانہ کیا گیا۔

مزیدخبریں