سٹی42: میرپورخاص کی تحصیل سندھڑی میں زہریلی شراب پینے سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔
معلوم ہوا ہے کہ مرنے والوں نے ایک میڈیکل اسٹور سے شریاب خریدی تھی۔زہریلی شراب بیچنے والا میڈیکل اسٹور کا مالک کئیی افراد کے ہلاک ہونے کی خبر پھیلنے کے بعد فرار ہو گیا ہے۔
میرپورخاص کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ جس میڈیکل سٹور سے شراب خرید کر پینے والے ہلاک ہوئے ہیں وہاں عرصہ سے یہ شراب فروخت کی جاتی ہے۔
میرپورخاص پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل اسٹور کے مالک کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارے جارہے ہیں۔
اس واقعہ میں مرنے والوں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم اب تک کوئی لاش پوسٹمارٹم کیلئے نہیں بھجوائی گئی۔
زہریلی شراب پینے سے چار افراد ہلاک
16 Oct, 2023 | 03:28 AM