محسن نقوی نےریپ وکٹم کی مدد کیلئے نہ پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر نارووال کو معطل کردیا

16 Oct, 2023 | 02:06 AM

سٹی42: نگراں وزیراعلیٰ سید محسن رضا نقوی نے ریپ کیس کے واقعہ پر غفلت اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر نارووال کے ڈپٹی کمشنر کو معطل کر دیا۔

نارووال میں ریپ کیس کا واقعہ ہوا تو ڈپٹی کمشنر نارووال واضح ہدایات کے باوجود موقع پر نہ پہنچے۔ ڈپٹی کمشنر نارووال بغیر اجازت سٹیشن بھی چھوڑ کر کسی دوسرے شہر موجود تھے۔

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے عوام کے مسائلل کے متعلق غفلت اور غیر ذمہ داری کامظاہرہ کرنے پر  سخت ایکشن لیتے ہوئےڈپٹی کمشنر نارووال کو فوری طور پر او ایس ڈی بنا دیا۔

اس معطلی کا نوٹئیفیکیشن فوری طور پر جاری کر دیا گیا۔

  محسن نقوی نے کہا کہ سرکاری افسران کا ایسا رویہ نا قابل برداشت ہے ۔

مزیدخبریں