ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں آندھی سے بجلی کی سپلائی درہم برہم، بمشکل تمام بحالی شروع ہو گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:کراچی میں آندھی اور طوفانی ہواؤں سے بجلی کی فراہمی کا نظام بری طرح متاثر ہوا، جس کے باعث  کراچی کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے کئی حصوں سمیت شہر کے درجنوں علاقوں تاریکی میں ڈوب گئے۔ درجنوں علاقوں سے بجلی کی  بندش کی اطلاعات سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے جانے سے شہر مین خوف ہر راس پھیل گیا۔تاہم کچھ دیر بعد گلشن اقبال اورایف بی ایریا ،ملیر کینٹ اور آس پاس کے علاقوں میں بھی بجلی بحال ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں آندھی اور طوفانی ہواؤں کے باعث بجلی کا نظام شدید متاثر ہو گیا،کرا چی کے علاقوں  فیڈرل بی ایریا بلاک یاسین آباد ،گشن بلاک  13 ڈی،گلشن اقبال بلاک 14 ,15 اور 16 میں بھی بجلی کی بندش  رہی۔کراچی میں ملیر شاہ فیصل اور ائیر پورٹ کے قریب کے علاقے میں بھی  بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی  تھی ،کے الیکٹرک کے ایکسٹرا  ہائی ٹینشن پر  لائن ٹرپ کر گئی،جس کے باعث شہر کےمختلف  علاقوں میں بجلی بند ہو گئی تھی۔
ذرائع کے  مطابق کراچی  شہر کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی بند  ہو گئی ہے،کراچی انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر بھی بجلی کی اچانک بندش ،بیک اپ جنریٹرز نے کام نہیں کیا ،جنریٹر وقت پر نہ چلنے پر کراچی ائیر پورٹ کچھ دیر کے لئے اندھیرے میں ڈوب گیا۔

 ذرئع کے مطابق تیز ہوائوں کے ساتھ بارش سے جناح ٹرمینل کا الیکٹرک سسٹم متاثر ہو گیا تھا ،جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے مختلف مقامات کی بجلی بند  ہوگی ،اندرون ملک روانگی لائونج کے علاوہ دیگر بلڈنگ کی لائٹ متاثر  جبکہ کے الیکٹرک کی بجلی سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے ،گرد آلود اور تیز ہوائوں کی وجہ سے بجلی سپلائی کا سسٹم متاثربھی  ہوا ہے، جناح ٹرمینل کا اسٹینڈ بائی جنریٹر سسٹم میں بھی خرابی ہوئی ہے،ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل ٹیمیں کام کر رہی ہیں ،کچھ دیر کے لیے ائیرپورٹ کی بھی بند ہوئی تھی ۔

کے الیکٹرک اور صنعتی یونٹوں کا کروڑوں کا نقصان

آندھی اور ہائی ٹینشن ٹرانسمشن لائن کی بندش سے کے الیکٹرک کے ٹرانسمشن سسٹم کو بری طرح نقصان پہنچا۔ بجلی کی بندش سے کے الیکٹرک کے ساتھ ہزاروں صنعتی یونٹوں کا بھی کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا۔ بجلی کی اچانک بندش کے باعث ہزاروں صنعتی اداروں کو  کام جاری رکھنے کیلئے ڈیزل جنریٹرز سے مہنگی بجلی استعمال کرنا پڑی جبکہ بہت سے یونٹس میں کام عارضی طور پر رک گیا جس سے پروڈکشن کا نقصان ہوا۔