(ویب ڈیسک)ملتان کے حلقے این اے 157 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا۔
غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی 79743 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، پی ٹی آئی کی مہر بانو قریشی نے 59993 ووٹ حاصل کئے ،پیپلزپارٹی کے علی موسی گیلانی نے پی ٹی آئی کی مہر بانو قریشی کو 20 ہزارووٹوں سے ہرا دیا۔
یاد رہے کہ 2018 کے الیکشن میں مذکورہ سیٹ پاکستان تحریک انصاف نے جیتی تھی، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کو شکست دی تھی۔