ضمنی انتخابات، فواد چودھری نے بڑا مطالبہ کر دیا   

16 Oct, 2022 | 09:10 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری نے ضمنی انتخابات کے نتائج پر کہاکہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں عوام کی خواہش کا احترام کریں،فوری طور پر ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فواد چودھری نے کہاکہ قوم نے ایک بار پھر عمران خان کو اپنی امیدوں کا محور ثابت کیا۔تمام نشستوں پر عمران خان کی واضح برتری ہے۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں عوام کی خواہش کا احترام کریں،فوری طور پر ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کریں،حکومت سے الیکشن کے فریم ورک پر گفتگو کیلئے تیار ہیں۔

مزیدخبریں