رانا ثنااللہ کی میڈیا بریفنگ کے خلاف ایکشن

16 Oct, 2022 | 08:05 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر فیصل آباد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی میڈیا بریفنگ کے خلاف ایکشن لے لیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر فیصل آباد نے وفاقی وزیرداخلہ کو فوری طور پرحلقے کی حدود سے باہر نکالنے کے احکامات جاری کیے۔ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق عوامی عہدیدار کی پولنگ ڈے پرحلقے کی حدود میں پریس کانفرنس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے 15 اکتوبر کو بھی وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرنوٹس جاری کیا تھا۔

مزیدخبریں