(شاہد ندیم سپرا) لیسکو نےسسٹم پر ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا آغازکردیا،مختلف علاقوں میں کام کے لئے سات سے آٹھ گھنٹے بجلی بند کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
لیسکو نے چھٹی کے روز جی او آر سب ڈویژن میں برقی لائنوں سے ٹکرانے والے درختوں کی کٹائی کا آغاز کردیا۔ لیسکو کی ٹیموں نے جیل روڈ، مزنگ، قرطبہ چوک، شادمان اور اطراف کے علاقوں میں درختوں کی کٹائی کی تاکہ آئندہ موسم گرما میں بلا تعطل بجلی فراہمی کے انتظامات کو بروقت مکمل کیا جا سکے۔
بجلی سات سے آٹھ گھنٹے بند رہے گی
16 Oct, 2022 | 07:54 PM