(ویب ڈیسک) سمارٹ فون کا استعمال تقریباً بچے، بڑے، مرد، خواتین سبھی کرتے نظر آتے ہیں مگر جلدی ختم ہوتی ہوئی بیٹری سے بھی پریشان ہیں، صارفین کو ان مقبول اپیس سے ناواقف ہیں جو موبائل کی بیٹری کو جلدی ختم کرنے کا باعث بنتی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق نیا موبائل فون خرید تے وقت صارفین کو بڑی پریشانی درپیش ہوتی ہے وہ ہے اس کی بیٹری، صارفین کو اکثر دوکاندار سے یہ تفاضا کرتے ہیں کہ لمبے عرصہ تک چلنے والے بیٹری جس موبائل میں ہو وہ دکھائیں، صارفین کی اس پریشان کی ایک اہم وجہ وہ ایپس ہیں جو موبائل کی بیٹری جلد ختم کرنے کا سبب بنتی ہیں،اینڈرائیڈ فونز کے لیے گوگل پلے اسٹور میں لاتعداد ایپس موجود ہیں مگر زیادہ تر افراد مقبول ایپس کو ہی ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں۔
ایک تحقیقی کمپنی پی کلاؤڈ نے ان ایپس کی فہرست تیار کی ہے جو سمارٹ فون بیٹری کو سب سے زیادہ تیزی سے ختم کرنے کا باعث بنتی ہیں۔سرفہرست فٹ بٹ ایپ ہے مگر اس کا استعمال پاکستان میں نہ ہونے کے برابر ہے۔
پاکستان میں موبائل کی بیٹری لائف کو نقصان پہنچانے والی سرفہرست ایپ سکائپ ہے جو بیک گراؤنڈ میں بہت زیادہ ریسورسز استعمال کرتی ہے۔اس کے بعد فیس بک، انسٹاگرام، سنیپ چیٹ، واٹس ایپ، زوم، یوٹیوب، ٹیلیگرام ، لائیکی اور لنکڈن قابل ذکر ہیں۔
یہ ایپس متعدد ریسورسز جیسے فوٹوز، وائی فائی، لوکیشنز اور دیگر کو استعمال کرتی ہیں، چاہے ڈارک موڈ استعمال کیا جارہا ہے مگر بیٹری کو بہت تیزی سے چوستی ہیں۔
بیٹری کو جلدی ختم ہونے سے روکنے کے لئے ویسے ان ایپس کو ڈیلیٹ کرنا کوئی مثالی حل نہیں تو اس کا حل یہ ہے کہ سیٹنگز کے مینیو میں بیٹری میں جائیں اور بیٹری یوز ایج کا انتخاب کریں۔
وہاں یہ دکھایا جائے گا کہ فون میں انسٹال ایپس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیٹری کا کتنا حصہ استعمال کیا۔