ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

16 Oct, 2022 | 05:36 PM

ویب ڈیسک : ملک بھر میں قومی اسمبلی کی آٹھ اور پنجاب اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 108 فیصل آباد میں لوگوں نے ووٹ کاسٹ کیے۔

 این اے 118ننکانہ صاحب، این اے 157 ملتان، این اے 237 کراچی اور این اے 239 کراچی میں بھی لوگوں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

   پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 139 شیخوپورہ ، پی پی 209 خانیوال اورپی پی241 بہاولنگر میں بھی ووٹنگ ہوئی۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ  5 بجے کے بعد پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود لوگوں کو ووٹ ڈالنےکی اجازت  نہیں ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  قومی اسمبلی کی 8 میں سے 7 نشستوں پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کی تمام نشستیں پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفوں  کے باعث خالی ہوئی تھیں۔

مزیدخبریں