ویب ڈیسک:معروف امریکی کمپنی کے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر پر اپنے پرفیوم کی مزاحیہ انداز میں تشہیر کی ہے۔
ایلون مسک نے’برنٹ ہیئر‘ کے نام سے اپنا ایک پرفیوم لانچ کیا ہے اور وہ ٹوئٹر پر اس کی تشہیر بھی کر رہے ہیں۔اُنہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ براہِ کرم میرا پرفیوم خریدیں تاکہ میں ٹوئٹر خرید سکوں۔
Please buy my perfume, so I can buy Twitter
— Elon Musk (@elonmusk) October 12, 2022
اُنہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں مزاحیہ انداز میں لکھا ہے کہ میرے نام کا خوشبو کے کاروبار میں شامل ہونا ناگزیر تھا، تو میں اس کے لیے اتنی دیر تک لڑتا کیوں رہا؟
یہی نہیں ایلون مسک نے اپنے پرفیوم لانچ کے بعد اس کی فروخت کے لیے ٹوئٹر پر اپنا بائیو بھی تبدیل کر لیا ہے۔اُنہوں نے اپنی ٹوئٹر بائیو میں لکھا ہے کہ میں پرفیوم سیلز مین ہوں۔
With a name like mine, getting into the fragrance business was inevitable – why did I even fight it for so long!?
— Elon Musk (@elonmusk) October 11, 2022
ایلون مسک نے ٹوئٹر پر پرفیوم خریدنے کے خواہش مند افراد کے لیے آفیشل ویب سائٹ کا لنک بھی شیئر کیا ہے اور لکھا ہے کہ یہ زمین پر سب سے بہترین خوشبو ہے۔
20,000!!
— Elon Musk (@elonmusk) October 13, 2022
اُنہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ابھی تک ان کے پرفیوم کی 20 ہزار بوتلیں فروخت ہو چکی ہیں۔واضح رہے کہ یہ توقع کی جا رہی ہے کہ ایلون مسک رواں ماہ کے آخر تک 44 بلین ڈالرز کی ٹوئٹر ڈیل مکمل کر لیں گے اور اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو پھر اُنہیں معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر نومبر میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔