وزیر اعظم کی عوام سے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اپیل

16 Oct, 2022 | 11:08 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام سے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ میں عوام بھرپور حصہ لیں۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ آئینی و قانونی عمل ہے اور صرف عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسے منتخب کریں۔قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ میں عوام بھرپور حصہ لیں۔

یہ آئینی و قانونی عمل ہے اور صرف عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسے منتخب کریں۔ ووٹرز سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں کیونکہ آپ اور آپ کے ملک کی ترقی و خوشحالی کا دارومدار اس پر ہے۔

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 16, 2022

ان کا کہنا ہے کہ ووٹرز سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں کیونکہ آپ اور آپ کے ملک کی ترقی و خوشحالی کا دارومدار اس پر ہے۔

مزیدخبریں