ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت مخالف مارچ روکنے کیلئےعمران خان نے بڑی شرط رکھ دی

Imran Khan
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت مخالف مارچ اکتوبر میں ہی ہوگا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اگر حکومت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردے تو مارچ نہیں ہوگا، میں جو پلان کر رہا ہوں، اس کی منصوبہ بندی ابھی صرف مجھ تک ہی محدود ہے کیونکہ میری ہر چیز  ریکارڈ ہو  رہی ہے۔

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں عمران خان نے امریکی صدر کے پاکستانی ایٹمی پروگرام سے متعلق دیئے گئے بیان پر اتحادی حکومت (پی ڈی ایم) پر تنقید کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بائیڈن کا بیان امپورٹڈ حکومت کی خارجہ پالیسی اور  اس کے ’ امریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی‘ کے دعوؤں کی مکمل ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔