ویب ڈیسک:سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ الیکشن چوروں کے ٹولے سے حقیقی آزادی حاصل کرنے کا ریفرنڈم ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ جن حلقوں میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں وہاں ہر کوئی ووٹ ڈالنے کے لیے نکلے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ چوروں کے ٹولے سے حقیقی آزادی حاصل کرنے کا ریفرنڈم ہے۔ہمارا مقابلہ الیکشن کیمشن اور پی ڈی ایم سے ہے۔