پولنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی اہم ہدایات

16 Oct, 2022 | 09:27 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے  پولنگ کے عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش  کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتارکرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

الیکشن کمیشن نے تینوں صوبائی الیکشن کمشنرز کو   ہدایات جاری کی ہیں کہ اگر کوئی شخص بھی پولنگ کے عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرے تو اس کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق اس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کی اگر کوئی سرکاری ملازم دھاندلی میں ملوث پایا جائے تو نہ صرف اس کو فوری گرفتار کیا جائے بلکہ اس کے خلاف قانونی ایکشن لیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ  سرکاری ملازم کے کیس کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ریفر کیا جائے تاکہ اس کے خلاف انضباطی کارروائی کی جا سکے۔

مزیدخبریں