امریکی صدر کے بیان سے عمران خان کا سازش والا بیانیہ ختم ہوگیا: وزیر دفاع

16 Oct, 2022 | 08:48 AM

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے بیان سے عمران خان کا سازش والا بیانیہ ختم ہوگیا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی صدر جو بائڈن کے بیان کی وجہ پاکستان کی روس-یوکرین پالیسی ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے بیان پر شہبازشریف کا ردعمل محتاط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ دن تک دیکھیں گے اگر پھر ضرورت ہوئی تو اس ردعمل کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔

مزیدخبریں