ویب ڈیسک: برطانیہ میں برف باری کی توقع کے بعد آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت گرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 25 اکتوبر سے شروع ہونے والے ہفتے کے آغاز سے درجہ حرارت گرنا شروع ہو جائے گا۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ تازہ ترین پیشگوئی کے مطابق ملک کے کچھ حصوں میں چند دن کے اندر سال کی پہلی برف باری ہوگی۔درجہ حرارت گرنے سے وسطی برطانیہ کے کچھ حصوں میں 2 سینٹی میٹر تک برف پڑنے کا امکان ہے۔ایک سینئر ماہر موسمیات جم ڈیل کا خیال ہے کہ دو دن تک برف پڑنے کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
جم ڈیل نے بتایا کہ برفباری اور سردی کی حالیہ لہر ویلس اور شمالی اسکاٹ لینڈ کو اپنے گھیرے میں لے گی، سردی کا یہ اسپیل بہت زیادہ ٹھنڈ لارہا ہے۔