(سٹی42)بھارت میں شادیوں پر یہ کوشش کی جاتی ہے کہ ان لمحات کو یادگار بنایا جائے،شادیوں کے دوران ہونے والی دلچسپ حرکات سےمتعلق خبریں سامنے آتی رہتی ہیں،ایک نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں سالی اور بہنوئی کو ڈانس کرتے دیکھا گیا، ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب پسند کیا۔
اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ بھارت میں سالیاں اپنے بہنوئی سے مذاق کرتی نظر آتی ہیں جبکہ وہ بھی اس کام میں اپنی سالیوں سے ایک قدم آگے رہتے ہیں اور تقریبات میں مختلف انداز اپناتے مہمانوں کو محظوظ کرتے ہیں، اگر ان کی حفاظت کی بات ہوتو بہنوئی آگے ہوتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں شادی کی تقریب میں سالی اور بہنوئی کو فلور پر ڈانس کرتے دیکھا گیا، جیسے ہی پنجابی گانا چلا تو سالی نے وقت ضائع کئے بغیر بھنگڑا ڈانس شروع کیا جبکہ بہنوئی نے بھی اس کے ہمراہ رقص کیا،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بہنوئی اور سالی کے علاوہ ڈانس فلور پر مہمان بھی ڈانس کررہے ہیں۔
رقص کے دوران سالی کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے بہنوئی کے ساتھ ڈانس اسٹیپس ملانے کی کوشش کررہی ہے،ویڈیو کو 'آدیتی نگپال' کے نام سے بنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا۔
کچھ دن پہلے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک خاتون اور اس کے بہنوئی کے درمیان مضبوط بندھن کو دکھایا گیا تھا، ویڈیو میں خاتون اپنے بہنوئی کیساتھ بالی ووڈ کے ایک مشہور گانے 'کیوں آگے پیچھے ڈالتے ہو' پر رقص کررہی تھی، ویڈیو میں بہنوئی ڈانس سٹیپس اور اشاروں کے ساتھ آکر سالی کی مدد کررہاہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو سامنے آنے پر خوب تعریف کی جبکہ کچھ نے دل والے ایموجیز بناکر ڈانس کو پسند کرتے اپنی محبت کا اظہار کیا۔