تنخواہ نہ ملنے پر ملازم آپے سے باہر؛ انتہائی قدم اٹھا لیا

16 Oct, 2021 | 06:55 PM

M .SAJID .KHAN

(حسن خالد)تنخواہ نہ ملنے پر افضل ایکٹرانکس کے ملازم کی خودکشی کرنے کی کوشش،ملازم نے خود پر پٹرول چھڑک لیا، پولیس نے مذاکرات کر کے ملازم کو خودکشی سے بچایا۔
 قینچی سٹاپ پر واقعہ افضل الیکٹرانکس کے ملازم نے تنخواہ نہ ملنے پر خود کو دکان میں بند کرلیا،ملازم نے خود پر پٹرول چھڑک کر خودکشی کرنے کی دھمکی دے دی اور تمام سٹاف کو دکان سے باہر نکال دیا،ملازم کا کہنا تھا کہ تنخواہ دو ورنہ خود کو آگ لگا لوں گا۔

بعداذاں پولیس نفری موقع پر پہنچ کر ملازم کے ساتھ مزاکرات کیے جس کے بعد ملازم کو خودکشی کرنے سے روک لیا گیا۔

مزیدخبریں