ویب ڈیسک: لندن میں نواز شریف کا ماسک کا استعمال ، ٹویٹر پر دو لیگی رہنما لڑ پڑے۔
رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے ٹویٹ پر ناصر بٹ سامنے آ گئے۔ احسن اقبال نے ٹویٹ کیا تھا کہ قائد نواز شریف نے ماسک پہنا ہوا ہےجبکہ ان کے گرد تمام لوگ نہایت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماسک کے بغیر ہیں.
قائد نواز شریف نے ماسک پہنا ہوا جبکہ ان کے گرد تمام لوگ نہایت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماسک کے بغیر ہیں- کسی کی کیمرے میں تصویر سے قائد کی صحت بہت زیادہ اہم ہے- امید ہے یہ اشخاص SOPs کا خیال کریں گے- pic.twitter.com/TNwSbzbExN
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) October 16, 2021
جس پر لندن میں مقیم ناصر اقبال بٹ نے انہیں ٹویٹر پر ترت جواب دیتے ہوئے کہاکہ لندن میں اب کورونا کے لئے کوئی SOPs مقرر نہیں۔
لندن میں اب کرونا کے لئے کوئی SOPs مقرر نہیں۔ٹویٹ کرنے کا اتنا شوق ہے تو اردگرد لوگوں سے پہلے اپنا نام بتایئں آپ کون ہیں https://t.co/WpNgK20IQv
— Nasir Butt (@nasirbuttuk) October 16, 2021
ٹویٹ کرنے کا اتنا شوق ہے تو اردگرد لوگوں سے پہلے اپنا نام بتایئں آپ کون ہیں؟ جواب میں احسن اقبال نے ٹویٹ میں نیشنل ہیلتھ کیرئر ایسوی ایشن کی گائیڈ لائنز شیئر کردیں۔
NHA guidelines as of today on website. https://t.co/1GzxkEF8On pic.twitter.com/fvLfSvlonq
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) October 16, 2021
دونوں رہنماؤں کی ٹویٹ پر لفظی جنگ کچھ عرصہ جاری رہی ۔ تاہم ٹویٹر پر موجود لوگ اس کا مزہ لیتے رہے۔