شائقین کرکٹ پاک بھارت ٹاکرے کیلئے بے تاب

16 Oct, 2021 | 06:29 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میلہ سجنے کو  تیار۔۔ کرکٹ کے شیدائی پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان کو فتح یاب دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کل سے متحدہ عرب امارات اور اومان میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز چوبیس اکتوبر کو دبئی میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کرے  گی۔  شائقین کرکٹ پاکستان اور بھارت میچ کیلئے کافی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

قومی اسکواڈ امارات پہنچ چکا ہے اور پریکٹس سیشن بھی جاری ہے اور ہر پاکستانی 24 اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ پر نہ صرف نظریں جمائے بیٹھا ہے بلکہ گرین کیپس کی جیت کے لئے دعاگو بھی ہے۔

یادرہے پاک بھارت کرکٹ میچ  دل کی دھڑکنیں تیز کردینے والا سب سے زیادہ دیکھنے جانیوالا میچ ہوتا ہے جسے دنیا بھر میں موجود کروڑوں شائقین دیکھتے ہیں. 2019 کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد دونوں ٹیمیں پہلی بار سامنے آرہی ہیں۔

دوسری جانب ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے  آئی سی سی نے 21 کمنٹیرز پر مشتمل کمنٹری پینل کا اعلان کیا کردیا ہے، جس میں پاکستان کی جانب سے صرف کمنٹیٹر بازید خان کو شامل کیا گیا ہے۔ بقیہ کمنٹری پینل میں ناصر حسین، ڈیرن سیمی، ڈیل اسٹین، شین واٹسن، ہرشا بوگلے، ای این بشپ، نٹالی جرمنو، سنیل گواسکر، مائیکل ایتھرٹن، سائمن ڈول، رسل آرنلڈ، انجم چوپڑا، مرلی کارتک، اطہر  خان، ماپلینو ممبنگوا، پریسٹن مومسن، ڈینی موریسن، مارک نکولس، او برائن اور ایلن والکنز شامل ہیں۔  

مزیدخبریں