(ویب ڈیسک)سالگرہ کو مختلف انداز سے منانے کا نیا سلسلہ چل نکلا ہے جس کی سالگرہ ہوتی ہے اس کے ساتھ دوست احباب ایسی حرکات کرتے ہیں جن کو اس کو علم نہیں ہوتا جبکہ کھانے کے کیک کو بھی پاؤں تلے روند دیا جاتا ہے، ساگرہ کو یادگار بنانے کے لئے ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہوئی جہاں ایک شخص نے 3 منٹ میں 550 کیک کاٹ کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔
سالگرہ کا دن تقریباً ہر شخص کی زندگی میں آتا خوشی کے اس دن کو یاد گار بنانے کے لئے مختلف تقریبات کا اہتمام بھی آج کل کیا جاتا ہے جبکہ عزیز اقارب اور دوستوں کی جانب سے کو خاص پلاننگ بھی کی جاتی ہے، ٹویٹر پر ایک ایسی ہی ویڈیو منظر عام پر آئی جو کہ سالگرہ کے موقع پر بنائی گئی جس میں ایسا واقعہ دیکھنے کو ملا جس کو سن کر یقین کرنا ممکن نہیں مگر اس بات کی مزید تصدیق وائرل ہونے والی ویڈیو سے کی جاسکتی ہے۔
سالگرہ کے لئے ایک یا دو نہیں بلکہ 550 کیک لائے گئے، دلچسپ واقعہ بھارت کے شہر ممبئی میں پیش آیا جس نے سالگرہ کی تقریب میں موجود مہمانوں کو حیران کردیا، راتوری نامی شہری نے اپنی سالگرہ کے موقع پر 200 افراد کو مدعو کیا،تقریب میں موجود تمام افراد نے 550 کیک کٹنے کی ویڈیو بھی بنائی۔
ٹویٹ پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میز پر کیثر تعداد میں مختلف رنگوں سے سجے سالگرہ کے کیک پڑے ہیں،سوریا راتوری نامی شخص نے اپنے جنم دن کو یاد گار بنانے کے لئےتین منٹ میں 550 کیک کاٹ کر ریکارڈ قائم کیا۔
واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کچھ نے اس شخص کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔