فواد چودھری کی پرویزملک کے گھرآمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

16 Oct, 2021 | 05:50 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک :وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین  اظہار تعزیت کے لئے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک مرحوم کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔ ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات نے  پرویز ملک کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے دعا کی کہ  اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

لیگی رہنما پرویز ملک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ گورنمنٹ کالج گلبرگ میں ادا کی گئی۔ سینئر رہنما پرویز ملک کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے موقع پر ن لیگ کارکنان دھاڑیں مار کر روتے رہے۔ پرویز ملک کو میانی صاحب قبرستان میں ان کے والدین کے پہلو میں سپردِ خاک کیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں