ویب ڈیسک: تنازعات میں گھری پاکستانی ڈویلپرصہیب مقصودکی گیمز پی سی، ایکس باکس، پلے اسٹیشن اور نائنٹینڈو سوئچ پر ریلیز کردی گئی۔ سانس روک دینے وا لے ایکشن، سحر انگیز میوزک اور دل کش ویژولز نے شائقین کے دل جیت لئے۔
لائم اسٹون گیمز کے بینر تلے بننے والی ویڈیو گیم '' آئیون مسٹ ڈائی '' شروع دن سے ہی تنازعات میں گھری رہی۔ درمیانے درجے کے فرانسیسی پبلشر فوکس انٹرٹینمنٹ ''کے ساتھ کام کرنے والے ڈویلپر پر کبھی کو اپنے اہلکاروں سے زیادہ کام لینے اور استحصال کے الزام لگے تو کبھی کمپنی میں ہراسمنٹ پھیلانے کا کلچر متعارف کرانے کا بھی کہا گیا۔
لائم اسٹون گیمز پر ایک الزام یہ بھی تھا کہ یہ دانشورانہ املاک کی چوری کے ذریعے ویڈیو گیم '' آئیون مسٹ ڈائی '' تیار کی جارہی ہے۔ اسٹوڈیو کے شریک بانی اور چیف کرئیٹو آفیسر الیکسی نیہروشکین سیمت آٹھ ڈیویلپر گیم مکمل ہونے سے قبل ہی اسٹوڈیو چھوڑ گئے۔
فوکس ہوم انٹرٹینمنٹ نے ہمت نہیں ہاری اور الزامات کا مقابلہ کرنے کےلئے دو لا فرم کی خدمات حاصل کیں۔ کیسز ابھی تک چل رہے ہیں تاہم سر توڑ کوشش کےبعد گیم '' آئیون مسٹ ڈائی '' ریلیز ہوگئی ہے۔