اکمل سومرو: لاہور بورڈ کے میٹرک نتائج کا اعلان کر دیا گیا،چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب علی نے نتائج کا اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب علی نے رزلٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پیپردینےوالےمیٹرک کےتمام بچوں کوپاس کردیاگیا غیرحاضربچےفیل ہوئےہیں، سپیشل امتحان11 دسمبرسےلیاجائےگا ، سپیشل امتحان غیرحاضر اورنمبروں سےناخوش طلبادےسکیں گے۔
میٹرک کا رزلٹ لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے، دو لاکھ چھ ہزار 349 طلباء میں سے دو لاکھ 4 ہزار 124 طلباء کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 98.92 فیصد رہا۔ 60 ہزار 692 طلباء نے اے پلس گریڈ، 26 ہزار 228 طلباء اے گریڈ میں کامیاب بی گریڈ میں 31 ہزار 914 طلباء اور 44 ہزار 557 طلباء سی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔
میٹرک میں 65 ہزار 875 طلباء نے ڈی گریڈ جبکہ 59 ہزار 351 طلباء ای گریڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ایک لاکھ 25 ہزار 226 طلباء ڈی اور ای گریڈ میں پاس ہوئے ڈی اور ای گریڈ میں کامیاب طلباء کا تناسب 43.38 فیصد رہا۔