بیروز گار افراد کو اب ملے گا روزگار، حکومت کا نوکریوں کا اعلان

16 Oct, 2021 | 04:21 PM

Arslan Sheikh

قیصر کھوکھر:  چیف سیکرٹری کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں سیکرٹریز کا اہم اجلاس، اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام، پاکستان سٹیزن پورٹل، ڈینگی، کوویڈ، زیر التوء انکوائریز اور پنشن کیسز کا جائزہ لیا گیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کا کہنا تھا کہ ترقیاتی سکیمیں سماجی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فنڈز کے بروقت استعمال اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ وقت میں تکمیل کیلئے محکمے محنت سے کام کریں۔ ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا ہر ماہ باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔ سکیموں کی منظوری، فنڈز کے اجراء کے سلسلے میں چیئرمین پی اینڈڈی اور سیکرٹری خزانہ کی خدمات کی تعریف بھی کی۔ افسران عوامی خدمت کے جذبے کی ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں۔ زیر التوء انکوائریز اور پنشن کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔ 

چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ سرکاری محکموں میں گریڈ  1 تا 15 میں میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ یقینی بنایا جائے بھرتیاں صرف میرٹ پر ہوں، کسی کی حق تلفی نہیں ہونی چاہئے۔ افرادی قوت کی کمی پورا کرنے سے محکموں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ محکموں میں تقرر وتبادلے سوچ سمجھ کر اور کارکردگی کی بنیاد پر کئے جائیں۔ 

چیف سیکرٹری نے محکموں کو ڈینگی اور کورونا کے حوالے سے جاری گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ڈینگی کے حوالے سے مانیٹرنگ، سرویلنس اوررپورٹنگ کے عمل پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ڈینگی لارواکی تلفی اور مچھروں کی افزائش کی ممکنہ جگہوں پر صفائی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ پاکستان سیٹیزن پورٹل پر موصول شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے۔ اجلاس میں تمام محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری نے شرکت کی۔  

مزیدخبریں